• news

بھارتی ٹیم کیلئے جھٹکاہردیک پانڈیا، اشر پٹیل‘ شردل ٹھاکرایشیا کپ سے آﺅٹ

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ایشیاءکپ میں پاکستان کیخلاف جیت کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا ہے اور تین اہم کھلاڑی ان فٹ ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق ہردیک پانڈیا، اشر پٹیل اور شردل ٹھاکر انجریز کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں جس کے بعد بی سی سی آئی کی سینئر سلیکشن کمیٹی نے ایشیا کپ کھیلنے میں مصروف بھارتی ٹیم میں تین تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متبادل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ہردیک پانڈیا پاکستان کیخلاف میچ کے دوران کمر کی انجری کا شکار ہوئے اور بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم ان کے علاج میں مصروف ہے تاہم اب وہ ٹورنامنٹ میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے جبکہ ان کی جگہ دیپک چھاہر کو متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔پاکستان ہی کیخلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے سپنر اشر پٹیل کی بائیں ہاتھ کی انگلی زخمی ہو گئی جس کے بعد انہیں سکین کیلئے بھیجا گیا جس کے بعد انہیں مزید کھیلنے سے روک دیا گیا اور اب وہ بھی ٹورنامنٹ کے بقیہ میچ نہیں کھیل سکیں گے، ان کی جگہ رویندرا جدیجہ کو ٹیم میں بلا لیا گیا ہے۔دائیں ہاتھ کے فاسٹ باولر شردل ٹھاکر ہانگ کانگ کیخلاف میچ میں زخمی ہوئے اور وہ بھی بقیہ میچز میں شریک نہیں ہو سکیں گے جس کے باعث سدھارتھ کول کو ان کے متبادل کے طور پر بلا لیا گیا ہے، تینوں متبادل کھلاڑی دبئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن