• news

واشنگٹن احترام کرے ، چین نے امریکی انتخابات میں مداخلت کا الزام مسترد کردیا

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین نے گزشتہ روز امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی تنازع کے درمیان احترام کا مظاہرہ کرے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کردیا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ چین نے اپنے سیاسی مقاصد کیلئے امریکی انتخابات میں مداخلت کی تھی۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹوئٹس کے بعد سامنے آیا ہے جس میں امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ بیجنگ امریکی برآمدات پر ڈیوٹی اس لئے عائد کی ہیں کیوں کہ وہ نومبر میں ہونے والے مڈ ٹرم انتخابات پر اثر انداز ہونا چاہتا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بیجنگ سفارتکاری کے آداب سے بخوبی واقف ہے اور وہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔

ای پیپر-دی نیشن