خوست میں ایم ایس ایف کی ’’بے بی فیکٹری‘‘ روزانہ 60 بچوں کی پیدائش ہوتی ہے
کابل (اے ایف پی) افغان شہر خوست میں عالمی طبی تنظیم ڈاکٹرز ود کرائوٹ بارڈرز کے ہسپتال میں اکثر افغان خواتین کو زچگی کے لئے آخری وقت لایا جاتا ہے جس سے طبی عملے کو مشکل پیش آتی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق بعض اوقات ایک ماں کو اگر 9:30 پر ہسپتال لایا گیا تو 9:35 پر بچے کی پیدائش ہو گئی۔ اس ہسپتال میں روزانہ 60 بچے پیدا ہوتے ہیں اور عملہ دلجمعی سے کام کرتا ہے۔ یہ بے بی فیکٹری پاکستانی قبائلی علاقے کے بالکل قریب واقع ہے۔