سموگ سے بچاﺅ‘ پنجاب کلین ایئر کمشن بنانے کا فیصلہ‘ نیا بلدیاتی نظام عوام دوست ہو گا : عثمان بزدار
لاہور(خصوصی رپورٹر)ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے سدباب کیلئے ”پنجاب کلین ائیر کمیشن“ کے قیام کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے اور مانیٹرنگ کیلئے اضلاع و تحصیل کی سطح پر کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت ماحولیاتی آلودگی اور سموگ سے بچاﺅ کیلئے ضروری اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس میں مختلف سرکاری محکموں کی سفارشات اور تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں بھٹہ خشت عدالتی احکامات کے مطابق 20 اکتوبر تا 31 دسمبر بند رہیں گے۔ یکم اکتوبر سے صوبہ بھر میں فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی عائد ہوگی۔ اجلاس میں ٹو سٹروک انجن، چنگ چی رکشوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بندش کیلئے موثر اور عوام دوست حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ کوڑا کرکٹ جلانے سے ہونے والے ماحولیاتی نقصان پر عوامی شعور کی آگاہی کیلئے سوشل میڈیا مہم چلائی جائے گی اور عوام میں سموگ کے سدباب اور اس سے بچاﺅ کیلئے اقدامات کا شعور بیدار کرنے کیلئے موثر ابلاغی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس میں ائیر کوالٹی مانیٹرنگ کے آلات فوری طور پر مرمت کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ لاہور سمیت ملتان، راولپنڈی، رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ائیر کوالٹی سسٹم پوری طرح فعال کیا جائے۔ سموگ ہر شعبہ زندگی کو متاثر کر رہی ہے، اس سے بچاﺅ کیلئے مستقل اور دیرپا پالیسی مرتب کی جائے۔ سپارکو، سموگ اور دیگر ماحولیاتی تغیرات سے بروقت آگاہ کرنے کیلئے سسٹم وضع کریں۔ پڑوسی ملک سے آنے والی ماحولیاتی آلودگی کے سدباب کیلئے ساﺅتھ ایشیا کوآپریشن باڈی سے رجوع کیا جائے گا۔عثمان بزدارکی زےر صدارت اجلاس مےں نئے بلدےاتی نظام کے حوالے سے تجاوےز کا تفصےلی جائزہ لےا گےا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ نےا بلدےاتی نظام عوام کی امنگوں اورخواہشات کے عےن مطابق ہوگا اوربلدےاتی نمائندوں کو حقےقی معنوں مےں بااختےار بناےا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلےز پر حل کرنے کے حوالے سے نےا نظام اہم کردارادا کرے گا۔عمران خان کے اےجنڈا پر عمل کرتے ہوئے بلدےاتی اداروںمےں چےک اےنڈ بےلنس رکھا جائے گااورنئے نظام مےں شفافےت کوہر قےمت پر ملحوظ خاطر رکھاجائے گا۔ اےسا نظام وضع کےا جارہا ہے جس سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوںگے۔نےا نظام موجودہ سٹےٹس کو ختم کرے گا۔بلدےاتی نظام عوام کا نظام ہوگا اوروہی اس مےں بااختےار ہوںگے۔وزےراعلیٰ سے ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور کارکنوں نے ملاقات کی ۔ عثمان بزدار نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان سمیت پنجاب کے ہر پسماندہ علاقے کی قسمت بدلنے کا عزم اور جذبہ موجود ہے- پسماندہ علاقوں میں تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر بالخصوص توجہ دی جائے گی۔علاوہ ازیںعثمان بزدار نے یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے سول سیکرٹریٹ میں مرکزی کنٹرول روم اور قربان لائنز میںپنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم میں یوم عاشور پر جلوسوں اور مجالس کی نگرانی اور سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور کنٹرول روم کے مختلف شعبے دیکھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یوم عاشور پر پنجاب حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کےلئے بہترین انتظامات کئے ہیں۔ جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے سرویلنس کا نظام وضع کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ کو کنٹرول روم میںپنجاب بھر میں یوم عاشور پر کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ نے عاشورہ محرم الحرام کے دوران عزاداروںکی سکےورٹی اورامن وعامہ کےلئے انتظامات پر اطمینان کاا ظہار کیا ہے۔وزیر اعلی نے عاشورہ محرم کے دوران بہترین سیکورٹی انتظامات پر قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کےلئے کابینہ سب کمیٹی کے اراکین نے بہترین سکیورٹی انتظامات کئے اور اﷲ تعالیٰ کے بے پایاں فضل وکرم اور کابینہ کمیٹی کے اراکین کی شبانہ روز محنت سے محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور پرپنجاب میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں رہی ۔ عثمان بزدار نے ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔
عثمان بزدار