تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں وسیم اکرم شعیب ملک کے معترف
لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان اور افغانستان کے درمیان دلچسپ اور اعصا ب شکن میچ پر ہرطرف سے تبصرے جا ری ہیں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے شیب ملک کی تعریف کرتے ہو ئے کہا ہے کہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں وسیم اکرم لکھتے ہیں کہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا،شعیب ملک نے اس قوم کو ایک مرتبہ پھر بلند حوصلہ افغانستان کی ٹیم کیخلاف ثابت کیا ہے ،جس طرح بھارتی بیٹسمین مہندر سنگھ دھونی ثابت کر چکے ہیں۔وہ مزید لکھتے ہیں کہ باﺅلر کا سامنا کرتے وقت شعیب ملک کے چہرے پر کسی قسم کے کوئی تاثرات نہیں تھے تاکہ باﺅلر بیٹسمین کا ارادہ نہ بھانپ سکے کہ وہ کیا عزائم رکھتا ہے۔