• news

ریکارڈ چوری کیس، ڈائریکٹر ڈومیسٹک نوید عالم کا صوبائی وزیر کھیل کو خط

لاہور(نمائندہ سپورٹس ) ڈائریکٹر ڈومیسٹک نوید عالم نے پی ایچ ایف میں موجود اپنے دفتر میں قیمتی ریکارڈ کی چوری کے حوالے سے صوبائی وزیر کھیل کو خط لکھ دیا۔ڈائریکٹر ڈومیسٹک نوید عالم نے پی ایچ ایف میں موجود اپنے دفتر میں قیمتی ریکارڈ کی چوری کے حوالے سے صوبائی وزیر کھیل تیمور خان کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک اینڈ گیم ڈویلپمنٹ نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ چند روز قبل میں معمول کے مطابق آفس پہنچا تو میرے دفتر کا تالا توڑ کر نیا لاک لگائے جانے کا انکشاف ہوا، کافی تگ ودو کے بعد آفس میں داخل ہوا تو متعدد اہم انکوائریوں سمیت اہم قیمتی ریکارڈ غائب تھا۔خط مین نوید عالم نے بتایا ہے کہ میں نے فوری طور پر واقعہ کی رپورٹ بھی مقامی تھانہ میں درج کروائی لیکن تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا آفس پنجاب سپورٹس بورڈ کے ایریا میں ہے، آپ سے درخواست ہے کہ میرے آفس میں قیمتی ریکارڈز کے بارے میں نہ صرف ایکشن لیا جائے بلکہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی بھی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن