قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ اولمٹمیز نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس ) پی ایچ ایف سے اختلافات بڑھنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمینز نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رویئے سے نالاں قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمینز نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، انہوں نے اپنے ملک ہالینڈ واپسی کی تیاری بھی کرلی ہے جبکہ وہ عہدے سے مستعفی ہونے کا باضابطہ اعلان آئندہ دو روز میں کریں گے۔رولینٹ اوٹمین کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف ایسا ماحول پیدا نہیں کررہی جو میری توقعات پر پورا اترتا ہو اور ایسے حالات میں ایک بہترین ٹیم بنانا مشکل ہوگیا ہے۔دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام ہیڈ کوچ کے فیصلے سے پریشان ہیں اور وہ اولٹمینز سے فیصلہ واپس لینے کی کوششیں کررہے ہیں تاہم اگر رولینٹ اولٹمینز اپنے فیصلے سے دستبردار نہ ہوئے تو ان کی جگہ حسن سردار کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا جاسکتا ہے۔