• news

بھارتی کپتان ویرات کوہلی فلمی دنیا میں بھی قدم رکھنے کیلئے تیار

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی کرکٹ کے بعد فلمی دنیا میں بھی قدم رکھنے جا رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپرٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھاکہ '10 برس بعد ایک اور ڈیبیو، مزید انتظار نہیں کرسکتا اورساتھ ہی کوہلی نے ہیش ٹیگ ٹریلر دی مووی بھی واضح کیا ۔اب شیئر کی گئی تصویر سے بظاہر تو ایسا ہی لگتا ہے کہ جیسے یہ کسی فلم کا پوسٹر ہے ۔تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا یہ تصویر کسی مختصر فلم کی یا کسی تشہیر کا حصہ تاہم اسکی حقیقت 28 ستمبرتک واضح ہوجائیگی۔دوسری جانب ویرات کوہلی کی اس تصویرنے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا ہے۔

واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ 2018 میں ویرات کوہلی بھارتی ٹیم سے باہر ہیں، ان کی جگہ روہت شرما کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن