پاکستان‘جنوبی افریقہ کی طویل کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان
لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی طویل کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، سیریز کا آغاز دسمبر 26 سے ہوگا، 3 ٹیسٹ میچز، 5 ایک روزہ میچز اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کرکٹ سیریز کے معاملات طے پاگئے ہیں۔ پاکستان کی ٹیم رواں برس کے آخر میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔دورے کے دوران پاکستان جنوبی افریقہ کیخلاف 3 ٹیسٹ میچز، 5 ایک روزہ میچز اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا۔ اس سیریز کے شیڈول کے حوالے سے پی سی بی اور جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 3 ٹیسٹ میچز، 5 ایک روزہ میچز اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر، دوسرا 3 جنوری جبکہ تیسرا میچ 11 جنوری سے شروع ہوگا۔ جبکہ ایک روزہ سیریز کے سلسلے میں پہلا میچ 19 جنوری، دوسرا 22 جنوری، تیسرا میچ 25 جنوری، چوتھا میچ 27 جنوری جبکہ سیریز کا آخری ایک روزہ میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے سلسلے میں پہلا میچ یکم فروری، دوسرا میچ 3 فروری جبکہ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔