• news

شکست پر دلبرداشتہ افغان باﺅلر کو شعیب ملک کی تسلی ‘ مداحوں کے دل جیت لیے

لاہور(نمائندہ سپورٹس )تجربہ کار آل راو¿نڈر شعیب ملک نے جہاںافغانستان سے میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، وہیں ان کے شکست پر دلبرداشتہ ہوجانے والے افغان باﺅلر آفتاب عالم کی دل جوئی کرنے کے انداز نے بھی مداحوں کے جیت لیے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ 2018، سپر فور کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔شکست کے بعد جہاں پوری افغان ٹیم دلبرداشتہ ہوئی، وہیں ایک بولر آفتاب عالم نے پچ پر ہی بیٹھ کر رونا شروع کردیا، جس پر شعیب ملک ان کے پاس گئے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں چپ بھی کروایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔شعیب ملک کی جانب سے میچ کو سنبھالا دینے اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے پر صارفین نے مزے مزے کی متعدد میمز بھی بنا ڈالی ہیں، آئیے ایک نظر ذرا ان پر بھی ڈالتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن