• news

کراچی پو لیس چیف کاپو لیس کے خو د کار ہتھیاروں کو تبدیل کر نے کاحکم

کراچی (سٹاف رپو رٹر )عوام کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کا اسلحہ بے قابو ہو کر خطرہ بننے لگا جس پرکراچی پولیس چیف نے پولیس کے خودکار ہتھیاروں کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیامشاہدہ کیا گیا ہے کہ اتفاقیہ گولی چلنے سے جانی نقصانات بھی ہوئے ہیںخودکار اسلحہ عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کا باعث بھی بنتا ہے جس کی وجہ سے عوام میں پولیس کا منفی تاثر پیدا ہوگیا ہے پولیس پٹرولنگ اور اسکواڈ ڈیوٹیپرماموراہلکارخودکار اسلحے کی نمائش نہ کریںاسکواڈ ڈیوٹی، پٹرولنگ اور پکٹس پر موجود اہلکاروں کا اسلحہ تبدیل کیا جائے مددگار 15 اور موٹرسائیکل اسکواڈ کا اسلحہ بھی فوری تبدیل کیا جائے،موٹرسائیکل اسکواڈ کو سب مشین گن کی جگہ پستول یا ریوالور دیا جائے اسکواڈ ڈیوٹی پر اہلکاروں کو ایک خودکار اسلحہ اور ایک پستول دیا جائے، پولیس پٹرولنگ پر مامور اہلکاروں کو ایک خودکار اسلحہ اور ایک پستول دیا جائے پکٹس پوائنٹ ڈیوٹی پرمامور اہلکاروں کو بھی ایک خودکار اسلحہ اور ایک پستول دیں، مددگار15 موبائل کو بھی صرف ایک خودکار اسلحہ اور ایک پستول دیا جائے موبائل پٹرولنگ اور اسکواڈ ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کو خصوصی ہدایت عام پبلک میں خودکار ہتھیار کی نہ نمائش کی جائے نہ کسی پر تانا جائے دیے گئے حکمنامے پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن