• news

قبائلی ضلع اورکزئی میں سکیورٹی فورسز نے پہاڑی جنگل سے ہیوی گن بر آمد کرلی

ہنگو ( صباح نیوز)قبائلی ضلع اورکزئی میں سکیورٹی فورسز نے پہاڑی جنگل سے ہیوی گن بر آمد کر کے قبضہ میں لے لی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق اورکزئی کے لوئرتحصیل کے حدود میں واقع سالابہ تالاو پہاڑی چوٹی کے جنگل سے خفیہ اداروں کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کویک ریسپانس فورس اور بی ڈی ایس یونٹ کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے چھایا گیا SNGP.9  ہیوی گن بر آمد کر کے قبضہ میں لے لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن