امریکہ کو سبق سکھانے کے لیے ایران کی آبنائے ہرمز میں فضائی مشقیں جاری
تہران (این این آئی)خلیج عرب کے قریب آبنائے ہرمزمیں ایران اپنی فضائی مشقیں کررہا ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنگی مشقیں ایرانی دشمنوں کے لیے ایک پیغام ہیں کہ اگر ایران پر حملہ کیا جاتا ہے تو ہم اس کا فوری اور منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔گذشتہ روز اقوام متحدہ میں امریکی مندوبہ نیکی ہیلے کا کہنا تھا کہ تہران خطے میں عدم استحکام پھیلانے کے لیے مذہبی نعروں کا استعمال کررہا ہے۔