• news

سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی کیلئے رقم جاری نہیں کی، پاور ہولڈنگ کمپنی 50ارب روپے ادا کریگی: وزارت خزانہ

اسلام آباد(آئی این پی)وزارت خزانہ نے سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی کے لئے کوئی رقم جاری نہیں کی۔ وزارت خزانہ کے مطابق ملک میں گردشی قرضوں کی مالیت 596ارب روپے، سرکلر ڈیٹ کی رقم 1050ارب روپے ہونے میں کوئی صداقت نہیں ۔ وزارت خزانہ سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی کیلئے کوئی رقم جاری نہیں کی۔ بجلی کی سبسڈی کی مد میں رقم جاری کی جا رہی ہے، گردشی قرضوں کی رقم پاور ہولڈنگ کمپنی ادا کرتی ہے جو 50ارب روپے ادا کرے گی۔ پاور ہولڈنگ کمپنی کی ادائیگی کے بعد سرکلر ڈیٹ 546ارب روپے رہ جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن