یمن، قحط کیخلاف جنگ میں یو این کو شکست کا سامنا، شہری گھاس پھوس کھانے پر مجبور
جنیوا(آئی این پی)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں جاری قحط کے خلاف جنگ میں یو این کو شکست کا سامنا ہے، بڑی تعداد میں انسانی زندگیوں کا بچائو ممکن نہیں رہا، یمن میں انسان پتے کھانے پر مجبور ہیں، 80لاکھ سے زائد یمنی شہری بھوک ،ننگ اور افلاس کی زندگی پر مجبور ہیں، 35لاکھ مزید شہری غذائی قلت کا شکار ہونے کو تیار بیٹھے ہیں، انسانی حقوق تنظیم کے لئے 2 کروڑ 90 لاکھ یمنی شہریوں کی تمام ضروریات پوری کرنا ممکن نہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے بدترین انسانی حقوق کے بحران کا سامنا کرنے والے ملک یمن میں قحط کے خلاف جنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔