امریکی سپریم کورٹ کے نامزد جج بریٹ کیوینو پر الزام لگانے والی خاتون بیانِ حلفی دینے پر راضی
واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سپریم کورٹ کے لیے نامزد جج بریٹ کیوینو پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کرنے والی خاتون کے وکلا نے کہا ہے کہ اگر ان کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے تو ان کی موکلہ سینیٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے پر آمادہ ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وکیل ڈیبرا کیٹز کا کہنا ہے کہ ان کی موکلہ کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں جن کے باعث انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو کیلیفورنیا میں واقع اپنا گھر چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا ہے۔امریکی سینیٹ کی جوڈیشری کمیٹی نے جو جج کیوینو کی نامزدگی کے معاملے کی سماعت کر رہی ہے جج کیوینو اور پروفیسر فورڈ کو(کل) پیر کو کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا اپنا موقف بیان کرنے کی ہدایت کی ہے۔