• news

شعیب ملک کی تعریف کے دوران غلطی پر ماورا مذاق کا نشانہ بن گئیں

کراچی(این این آئی) نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین پاکستانی آل راو¿نڈر شعیب ملک کی تعریف کرنے پر مذاق کا نشانہ بن گئیں۔پاکستان نے ایشیا کپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دی جس میں پاکستانی بلے باز شعیب ملک بہترین کھیل پیش کرنے پرمین آف دی میچ قرار پائے۔ شعیب ملک کی عمدہ پرفارمنس پر جہاں کرکٹ شائقین نے انہیں سراہا وہیں اداکارہ ماورا حسین نے بھی ان کی تعریف میں ٹوئٹ کیا۔تاہم ماورا حسین سے ایک غلطی ہوگئی انہوں نے ایشیا کپ 2018ء کے بجائے ایشین گیمز 2018ءکا ہیش ٹیگ استعمال کرلیا۔ ان کی اس غلطی پر سوشل میڈیا صارفین نے ماورا کو مذاق کا نشانہ بنایا کیوں کہ ایشین گیمز میں کرکٹ کا میچ شامل ہی نہیں ہوتا۔ایک صارف نے لکھا یہ تو نئی خبر ہے ایشین گیمز میں بھی شعیب ملک اچھا کھیلے جب کہ ایک صارف نے لکھا ماورا حسین سستا نشہ کرنے لگی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن