سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کامیاب، افغانستان کو 3 رنز سے شکست
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ کے اہم میچ میں بنگلا دیش نے افغانستان کو 3 رن سے ہرا کر سپر فور مرحلے میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔افغانستان شکست کے ساتھ ایونٹ سے باہرہو گیا،ابوظہبی میں کھیلے جارہے سپر فور کے میچ میں بنگلا دیش کی جانب سے دیے گئے 250رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے حریف بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن آخر میں انہیں 3 رنز شکست ہوئی اور بنگلادیش نے ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی۔افغان ٹیم کی جانب سے حشمت اللہ شاہدی 71، محمد شہزاد 53 اور کپتان اصغر افغان 39رنز بنا کر نمایاں رہے تاہم بنگال بولرز کی جانب سے مشرفی مرتضی نے 2 ، مستفظر الرحمن اور محمود اللہ نے ایک ، ایک شکار کیا۔اس سے قبل ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کرنے والی بنگلا دیش ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر 250رنز اسکور کیے۔بنگال ٹائیگرز ٹیم کی جانب سے محمود اللہ74 اور امرول قیص72رنز بنا کر نمایاں رہے، افغان بولرز کی جانب سے آفتاب عالم نے3، مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔