ایشیا کپ،فخر زمان ناٹ آﺅٹ ہوکر بھی ریویو لینے میں ناکام
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئے توقومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے اپنے ہاتھوں سے اپنی وکٹ گنوادی۔دبئی میں کھیلے جانیوالے میچ میں قومی اوپنربھارتی اسپنر کلدیپ یادو کو کھیلتے ہوئے سلپ ہوئے،گیند ہاتھ پر لگی،بھارتی ٹیم نے اپیل کی اور امپائر نے انہیںایل بی ڈبلیو آﺅٹ دے دیا۔فخر زمان جس طر ح آﺅٹ ہوئے اسے ان کی بد قسمتی کہیں، لاعلمی یا کنفیوڑن کہ آﺅٹ ہونے کے بعدساتھی بیٹسمین بابر اعظم سے ریویو لینے پر مشورہ کیالیکن ریویو لیا نہیںاور31رن سکور کرکے پویلین لوٹ گئے۔واضح رہے کہ اوپنر فخر زمان کے غلط آﺅٹ ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے جبکہ وہ اس سے پہلے افغانستان کے خلاف میچ میں بھی 3 گیندیں کھیل کر صفر پرمجیب الرحمن کے ہاتھوںایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوئے تھے اور اس وقت بھی انہوں نے بابر اعظم سے ریویو پر مشورہ لیا جو بعد میں لیا نہیں اور پویلین لوٹ گئے۔