• news

پی ایچ ایف کا دریش مسائل کے حوالے سے فہمیدہ مرزا سے ملاقات کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اگلے 24 میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا سے ملاقات کر کے پاکستان ہاکی کو دریش مسائل سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف صدر وفاقی وزیر کو فیڈریشن کی مالی حالت کے بارے میں بتائیں گے جس کی بنا پر غیر ملکی کوچ نے بھی ٹیم سے کنارہ کشی کر لی ہے۔ اگر حکومت کی جانب سے ایشین چیمپیئنز ٹرافی اور ورلڈ کپ کے لیے فنڈز کا اجرا نہ کیا گیا تو پاکستان ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی تمام ذمہ داری پاکستان سپورٹس بورور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ پر عائد ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن