• news

بھارتی فوج کشمیریوں کی جدوجہد کے آگے پسپا ہو رہی ہے: شوبز شخصیات

لاہور( این این آئی)شوبز سے وابستہ شخصیات نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کے پروان چڑھنے سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، پاکستان نے ہمیشہ امن کی خواہش کا اظہار کیا ہے لیکن بد قسمتی سے بھارت کی جانب اسے کمزوری سمجھا جاتا ہے جو اس کی بھول ہے ۔ نامور اداکار قوی خان ، نعمان اعجاز،معمر رانا ، افضل خان ، بابر علی ، احسن خان ، شفقت چیمہ ، افتخار ٹھاکر، نسیم وکی ، ثنائ، ریشم ، ثناءمیرا، مونا لیزا، ماریہ واسطی ،ستارہ بیگ ،سائرہ نسیم ، نصیبو لعل اور سجاد علی نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا کہ پاکستان کی افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور گیدڑ بھبکیاں لگانے والے اس سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے وطن کے دفاع کےلئے چٹا ن کی مانند متحد اور اپنی افواج کی پشت پر ہے ۔ بھارت سرپرائز کی دھمکیاں دے کر ہمیں مرعوب نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نہتے کشمیر یوں کی جدوجہد کے آگے پسپا ہو رہی ہے اس لئے بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ عالمی دنیا کو بھارتی افواج کے کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم او ر بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیان کا نوٹس لینا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن