• news

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو افغان پریمپئر لیگ کھیلنے سے روک دیا

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) پاکستا ن کرکٹ بورڈنے افغان پرےمئےر لےگ کے لئے موجودہ کھلاڑےوں کو اےن او سی نہ دےنے کا فےصلہ کےا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ریٹائرڈ کرکٹرز ہی افغان پریمیئر لیگ کھیل سکتے ہیں اور دیگر کھلاڑی اس کے مجاز نہیں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے افغان پریمیئر لیگ سے متعلق اپنے فیصلے سے ان ایکشن کھلاڑیوں کو آگاہ کر دیا جس کے مطابق ریٹائرڈ کھلاڑی ہی اس لیگ کا حصہ بن سکتے ہیں۔ پی سی بی کے فیصلے سے وہاب ریاض، سہیل تنویر، محمد عرفان، فہیم اشرف، محمد حفیظ، کامران اکمل اور افتخار احمد افغان پریمیئر لیگ سے آو¿ٹ ہوگئے۔یاد رہے کہ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والی افغان پریمیئر لیگ کے لیے تمام ان ایکشن کھلاڑیوں کا لیگ کے ساتھ کھیلنے کا معاہدہ تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ کرکٹرز میں سے صرف شاہد آفریدی کا لیگ سے معاہدہ ہے اور پی سی بی کے فیصلے کے بعد صرف وہ افغان پریمیئر لیگ کا حصہ ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن