وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس آج ہو گا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پہلا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس ساڑھے 11بجے ہوگا۔ اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیاجائے گا۔ اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء شرکت کریں گے۔ اجلاس میں 18ویں ترمیم کے بعد ورکرز ویلفیئرز فنڈ اور ای او بی آئی سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گیا، ای اوبی آئی اورورکرزویلفیئربورڈکے معاملات پر مشاورت ہو گی، ہائرایجوکیشن کمیشن کے معاملات کاجائزہ لیاجائیگا۔،اس کے علاوہ اجلاس میں کراچی کو 1200کیوسک اضافی پانی دینے پر غور کیاجائیگا، بلوچستان کے توانائی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کا جائزہ لیاجائیگا۔اجلاس میں پٹ فیڈر اورکیرتھرکینال کو پانی فراہم کرنے پر غورہو گا قومی صفائی مہم شروع کرنے کی سمری منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔ وفاقی حکومت کے ریگولیٹری فنکشنز کو سٹریم لائن کرنے کے لیے ٹاسک فورس کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔اجلاس میں پی ایس کیو سی اے اور صوبائی فوڈ اتھارٹیز کے درمیان معیارات کو ہم آہنگ کرنے کا معاملہ زیر غور آئے گا، ایل این جی کی درآمد کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، جبکہ پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی 2012 پر بھی غور کیا جائے گا۔