انتخابات میں جیتی بازی کو ہار میں بدلا گیا: امیر حیدر ہوتی
مردان (صباح نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ انتخابات میں ہماری جیتی ہوئی بازی کو ہار میں بدل دیا گیا اور اگر الیکشن شفاف ہوتا تو نتائج مختلف ہوتے۔ مردان خاص میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کرتے ہوئے اے این پی رہنما کا کہنا تھا کہ اسفندیار ولی، مولانا فضل الرحمان، سراج الحق اور آفتاب شیرپائوکوجنات نے ہرایا۔ نواز شریف کے خلاف کارروائی ایک شخص کے لئے میدان کھلا چھوڑنے کے لئے کی گئی تھی، سزا معطلی کے فیصلے سے سب کچھ ثابت ہوگیا ہے۔ امیر حیدر خان ہوتی نے مزید کہاکہ نواز شریف کا بیمار بیوی کو چھوڑ کر آنا جرات مندانہ فیصلہ تھا۔