• news

بھارت کچھ کرے تو سہی اس کو پھر سبق سکھایا جائے گا:پرویز مشرف

دبئی (آئی این پی) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت ہمیں کمزور کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے‘ بھارت یہ جان لے کہ پاک فوج بہادر اور تجربہ کار ہے‘ بھارت کچھ کرے تو سہی ان کو پھر سبق سکھایا جائے گا۔ وہ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو پہلے بھی چیلنج کیا اور اسے بھاگنا پڑا۔ بھارت یہ جان لے کہ ہماری پاک فوج بہادر اور تجربہ کار ہے پاک فوج دلیر اور لڑنے میں ماہر ہے۔ پارلیمنٹ پر حملے کے بعد بھارت اپنی تمام فوج سرحدوں پر لے آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دس ماہ تک ہم ان کے سامنے کھڑے رہے اور بھارت دم دبا کر بھاگ گیا۔ بھارت کچھ کرے تو سہی اس کو صحیح سبق سکھایا جائے گا۔ ہم دوستی کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں مگر بھارت نہیں۔ بھارت ہمیں کمزور کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے سوچ سمجھ کر ڈپلومیسی میں قوم کو آگے بڑھانا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن