• news

تحریک انصاف کی حکومت دعووں کو حقیقت میں بدلے: سمیع الحق

راولپنڈی (صباح نیوز) جمعیت علما اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا عملی امتحان شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم بہت جلد مذہبی جماعتوں کا اجلاس بلائیں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کے بہت دعوے کئے ہیں۔ اب وہ اپنے دعوں کو حقیقت میں بدل کردکھائیں۔ ہمارے مدارس کے لوگ بے روزگار نہیں ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ کالجوں پر توجہ دیں۔ سمیع الحق نے کہا کہ مشرف نے بھی مدارس کی اصلاح کی رٹ لگائی تھی مگر کچھ نہ ہو سکا۔ جو لوگ اٹھائے گئے ہیں ان کو واپس کیا جائے۔مولانا سمیع الحق نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عائد کردہ نئے ٹیکسزکی وہ مذمت کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن