• news

مظفر گڑھ: 100 روپے نہ دینے پر نوجوان ،فیصل آباد، اوکاڑہ شادی شدہ خاتون سمیت 3 افراد کی خودکشی

مظفر گڑھ، فیصل آباد، اوکاڑہ (اے پی پی+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مظفر گڑھ کے نواحی علاقہ سنانواں میں بڑے بھائی سے صرف 100 روپے نہ ملنے پر چھوٹے بھائی نے اپنی جان لے لی۔ علی رضا نے دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مار ۔ دیگر واقعات میں گھریلو جھگڑوں اور حالات سے تنگ شادی شدہ خاتون سمیت 3 افراد نے خودکشی کرلی۔ فیصل آباد میں پنڈی بھٹیاں کے رہائشی 20 سالہ رحمت نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں جبکہ مدینہ ٹائون کے علاقہ ایڈن گارڈن ماڈل سٹی گلی نمبر 1 کی رہائشی 31 سالہ لبنیٰ کا سسرالیوں سے کسی بات پر جھگڑا ہوا جس پر اس نے میکے میں آکر پھندا لے لیا۔ اوکاڑہ اکائونٹ آفس میں کام کرنے والے سینٹری ورکر ندیم عرف دیما نے رشتہ ٹوٹنے پر زندگی سے ناطہ توڑ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن