ملک گیر پولیو مہم کا آج سے آغاز، پنجاب بھر میں 45 ہزار ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں
لاہور (نیوز رپورٹر) ملک گیر سہ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہورہا ہے جس کیلئے پنجاب بھر میں 45ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ یہ ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گی۔ اس کے علاوہ لاری اڈوں، ریلوے سٹیشنوں اور اہم مقامات پر بھی ٹیمیں موجود رہیں گی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کا ہدف حاصل کرنے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ پولیو فری پاکستان کے لئے ہر بچے تک پہنچنا اور مشنری جذبے سے کام کرنا ضروری ہے۔