• news

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے سابق میڈیا ایڈوائزر کیخلاف ایل پی جی کوٹہ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی

اسلا م آباد (نامہ نگار) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے سابق میڈیا ایڈوئزر میاں خرم رسول کے خلاف ایل پی جی کوٹہ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی، عدالت نے نیب کو ریفرنس میں گواہ کو دوبارہ پیش کر نے کی ہدایت کر رکھی ہے، گزشتہ سماعت پر میاں خرم رسول عدالت کے روبرو پیش ہوئے تھے۔ ملزم کے وکیل اقبال قریشی نے عدالت میں بتایا ہے کہ میرا موکل گذشتہ سات سال سے عدالت کے روبرو پیش ہو رہا ہے۔ نیب یہ کیس ختم نہیں کرنا چاہتی میرا موکل 321 بار اس عدالت کے روبرو اڈیالہ جیل سے پیش ہوئے ہیں مگر نیب کی ٹیم آج بھی گواہ پیش نہ کر سکی۔ عدالت نے آئندہ سماعت میں نیب کودوبارہ گواہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن