وزیر خارجہ امریکہ میں 40 سے زائد ملاقاتیں کریں گے: ملیحہ لودھی
نیویارک (آئی این پی) اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکہ میں 40 سے زائد ملاقاتیں ہوںگی۔ وہ علاقائی صورتحال پر پاکستان کا موقف پیش کریںگے ، وزیر خارجہ ایشیاء سوسائٹی سے بھی خطاب کریں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 133 سربراہان مملکت اور 47 ملکوں کے وزیرخارجہ شرکت کریںگے۔ وزیر خارجہ ایشیا سوسائٹی سے بھی خطاب کریں گے اور نئی حکومت کے ویژن سے آگاہ کریں گے۔