بھارتی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں: شہریار آفریدی
کوہاٹ (صباح نیوز) وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم قربانی کے جذبے سے سرشار ہے اور ہم بھارت کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے دورہ کوہاٹ کے موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے اور اگر جنگ مسلط کرنی کی کوشش کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔