شہبازشریف، فضل الرحمن کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست‘ سیشن عدالت نے وکلاءکو بحث کیلئے طلب کرلیا
لا ہور (اپنے نامہ نگار سے)سیشن کورٹ نے مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فریقین کے وکلاءکو بحث کے لئے طلب کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے تحریک انصاف کی رہنما تنزیلہ عمران کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے8اگست 2018 کو الیکشن کمیشن اسلام آباد کے دفتر کے باہر اشتعال انگیز تقریر کی، تقریر میں عوام کو پاک فوج کے خلاف بھڑکایا اور کہاکہ ہم 14اگست نہیں منائیں گے۔ فضل الرحمان اور شہباز شریف کے خلاف ماڈل ٹاﺅن تھانہ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تاہم شنوائی نہ ہوئی۔
وکلاءطلب