پاکستان پولش فضائیہ کے مابین باہمی تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
اسلام آباد(آئی این پی) پولش فضائیہ کے سربراہ برگیڈئےرجنرل ےاسک پشتوا نے گزشتہ روز ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائےرچےف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کوگارڈ آف آنر پیش کیا۔معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔بعد ازاں پولش فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائےرچےف مارشل مجاہد انور خان سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ ءخیال کیا۔ پولش فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات و بہادری کو بھی سراہا۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان قابل رشک تعلقات کی تعریف کی اور انہوں نے پاک فضائیہ کے ابتدائی دور میں تعمیر و ترقی اور جدیدیت میں پولش افسران کے کلیدی کردار کو بھی سراہا۔ دونوں معزز شخصیات دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور فضائی افواج کے مابین بالخصوص باہمی تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پرضامندی کا اظہار کیا۔
پاکستان پولش