• news

زرداری کے قریبی ساتھی اسماعیل ڈاہری کی ضمانت منظور، رہا کردیا گیا

نوابشاہ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے رہنماءو سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست اسماعیل ڈاھری کو سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت ہونے کے بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔ اسماعیل ڈاہری کو رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔ رہائی کے بعد اسماعیل ڈاھری کا شاندار استقبال کیا گیا اور ریلی کی صورت میں انکو آبائی علاقہ دولت پور لے جایا گیا۔
اسماعیل ڈاہری /رہا

ای پیپر-دی نیشن