• news

عمران صرف ٹیکس لگانے اقتدار میں آئے عوام کو پیپلز پارٹی کا دور یاد آئیگا: خورشید شاہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کےلئے برسر اقتدار میں آئے ہیں ¾ پیپلزپارٹی نے کبھی غریب کے استعمال کی چیزیں مہنگی نہیں کیں، عوام کو اب پیپلزپارٹی کا دوریاد آئےگا ¾ بلدیاتی نظام کا اختیار صوبائی حکومتوں کے پاس ہے ¾وفاقی حکومت سارے ملک میں مرضی کا بلدیاتی نظام نہیں لا سکتی ¾ سسٹم کو ٹھیک کرنے کےلئے ایف بی آر کا چیئرمین پارلیمنٹ کو لگانا چاہیے۔پیر کو پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ عمران خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کےلئے برسر اقتدار آئے ہیں ¾گیس اور پٹرول سمیت دیگرچیزوں پرٹیکس غریب کی جیب سے نکالا جا رہا ہے، عمران خان نے عوام کو سہانے خواب دکھائے کہ دودھ کی ندیاں بہا دوں گا۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ بلدیاتی نظام خالصتاً صوبائی معاملہ ہے اور بلدیاتی نظام کا اختیار صوبائی حکومتوں کے پاس ہے۔ وفاقی حکومت سارے ملک میں مرضی کا بلدیاتی نظام نہیں لا سکتی۔ وفاقی حکومت صرف پنجاب یا کے پی کے بارے فیصلہ کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نے دعویٰ کیا تھا سارے ڈاکوﺅں کو پکڑ کر پیسہ واپس لاﺅںگا، آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔سید خورشید شاہ نے کہاکہ سسٹم کو ٹھیک کرنے کےلئے ایف بی آر کا چیئرمین پارلیمنٹ کو لگانا چاہیے، دنیا میں سب سے کم ٹیکس ریشو ہمارا ہے۔ وہی 8 لاکھ ٹیکس ادا کرنے والے ہیں جن کو بڑھانے کی کوئی بات نہیں کی گئی۔
خورشید شاہ

ای پیپر-دی نیشن