شہرت سے متعلق معلومات ملنے پر ہارون شریف کی بطور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تعیناتی مو¿خر
اسلام آباد( آن لائن )چےئرمےن سرماےہ کاری بورڈ کے امےدوار ہارون شرےف کی عالمی بنک سے شہر ت سے متعلق معلومات ملنے پر حکومت نے تعےناتی موخرکردی ۔ وفاقی کابےنہ نے پےر کے روز تعےناتی کی منظوری دی تھی لےکن ان کے حوالے سے رےکارڈ اچھا نہ ہونے کی وجہ سے تعےناتی کا معاملہ کھٹائی مےں پڑگےا۔ مےڈےا رپورٹس کے مطابق اہم ترےن تعےناتےوں پر حکومتی ےوٹرن کا سلسلہ تھم نہ سکا، معاشی امور کے ماہر عاطف مےاں کی متنازعہ تعےناتی کے بعد حکومت کا اےک اہم عہدے پر تعےناتی کےلئے انتخاب غلط ثابت ہوگےا ہے۔ عالمی بنک سے معلومات ملنے کے بعد حکومت نے ان کی تعےناتی کو موخر کرکے مزےد تحقےقات کرنے کا فےصلہ کرلےا ہے۔ حالانکہ پےر کی صبح ہی وفاقی کابےنہ نے اس تعےناتی کی منظوری دی تھی۔
تعیناتی مو¿خر