ارکان پارلیمنٹ کو مراعات کی مد میں ایک ارب روپے کے سفری واﺅچرز جاری
اسلام آباد (صباح نیوز) حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کو مراعات کی مد میں ایک ارب مالیت کے سفری واﺅچرز جاری کردیئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کو اندرون ملک مفت سفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں‘ مجموعی طور پر 304 ارکان قومی اسمبلی اور100 سینیٹرز کو اندرون ملک مفت سفری سہولت فراہم کی گئی ہے اور ارکان پارلیمنٹ کو سالانہ بزنس کلاس کے 20 ریٹرن ٹکٹ جا ری کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی، سینٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے قومی ایئرلائن کو رقوم جاری کردی گئی ہیں جبکہ پی آئی اے نے سفری واوچرز کی مد میں ٹکٹس کا اجرا بھی شروع کر دیا ہے۔جن ارکان کو سفری سہولیات فراہم کردی گئی ہیں ان میں شہباز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو، خورشید شاہ، سردار اختر مینگل، ایاز صادق، احسن اقبال، رانا ثناءاللہ، خواجہ آصف، علی امین گنڈا پور، سید نوید قمر، عامر لیاقت، محمد عامرڈوگر، راجہ ریاض، فرخ حبیب، ریاض فتیانہ، صداقت عباسی، نورعالم خان، زرتاج گل اور شازیہ مری شامل ہیں۔
سفری واﺅچرز