• news

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے بعد غیر ملکی ٹرینر نے بھی استعفی دیدیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے غیر ملکی ہیڈ کوچ کے بعد غیر ملکی ٹرینر نے بھی استعفی دے دیا ہے۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ڈینیل بیری کو رولنٹ اولٹمنز کی سفارش پر ہی قومی ٹیم کے ساتھ وابستہ کیا گیا تھا۔ ڈینیل نے 23 اپریل 2018 کو ٹیم کو جوائن کیا تھا۔ ایبٹ آباد میں پہلی بار کھلاڑیوں کے فزیکل کنڈیشنگ کیمپ میں ذمہ داریاں نبھائیں۔تین روز قبل ایشین گیمز میں چوتھی پوزیشن لینے والی ٹیم کو پہلے ڈچ کوچ رولنٹ نے خیرباد کہا اور اب ڈینیل بیری نے پی ایچ ایف کو مزید کام نہ کرنے کے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔غیر ملکی ٹرینر نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 ماہ میں کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت یادگار رہا، بڑے دکھ کے ساتھ ٹیم کی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے،

ای پیپر-دی نیشن