• news

ایشیا کپ : سپرفور مرحلے میں آج بھارت اور افغانستان مدمقابل ہونگے

دبئی(اے پی پی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایک دن آرام کے بعد (آج) منگل کو سپر فور مرحلے کا ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں بھارت کو افغانستان کا چیلنج درپیش ہو گا۔ متحدہ عرب امارات میں رواں ایشیا کپ میں ٹیموں کے درمیان زبردست اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹورنامنٹ میں پیر کو کوئی میچ شیڈول نہیں تھا اور آرام کا دن تھا جبکہ (آج) منگل کو سپر فور مرحلے کا ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گے۔ بھارتی ٹیم بھرپور فارم میں ہے اور وہ ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے، بھارت ٹیم نے سپر فور مرحلے میں اب تک اپنے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارت نے سپر فور کے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں روایتی حریف پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن