سیالکوٹ: سفاک ہمسائے نے ننھے احمد ریاض کو تاوان نہ ملنے پر مارنے کا اعتراف کرلیا
سیالکوٹ (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت گوجرانوالہ ون کے جج ظفر اقبال نعیم نے سیالکوٹ کے تھانہ بیگووالہ کے گائوں دادووالی میں پانچ لاکھ روپے تاوان نہ ملنے پر محنت کش کے چار سالہ بیٹے کو بے دردی سے منہ پر ٹیپ لگا کر ہاتھ پائوں باندھ کر ہلاک کردینے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم عمازاللہ کا تفتیش کیلئے پندرہ روز کا جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے اسے ہومیو سائیڈ پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ ملزم عماز اللہ نے ریاض کے چار سالہ معصوم بیٹے احمد ریاض کو یوم عاشور پر گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے موٹر سائیکل پر بیٹھا کر اسے اپنے گھر لے جا کر منہ پر ٹیپ لگا کر ہاتھ پائوں رسی سے باندھ کر کمرے میں بند کرکے ورثاء سے اسکی رہائی کے بدلے پانچ لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا اور بچہ کمرے میںجاں بحق ہوگیا جس کی نعش پولیس نے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کرکے کمرے میں چھاپہ مارکر برآمدکرلی اور ملزم عمازاللہ کو پولیس نے گرفتار کرکے گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت گوجرانوالہ ون کے جج ظفر اقبال نعیم کے پاس پیش کیا اورجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر انہوں نے ملزم کوپندرہ روز کیلئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ انچارج ہومیو سائیڈ انسپکٹر محمد اختر چیمہ کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرلیا اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔