ٹرمپ کے نامزد کردہ جج بریٹ نے 1980ء میں جنسی ہراساں کیا تھا: ایک اور خاتون کا دعویٰ
نیویارک (اے ایف پی) ٹرمپ کے سپریم کورٹ کے نامزد کردہ جج بریٹ کاوانائوتھ پر ایک اور خاتون نے جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا جبکہ ٹرمپ نے دفاع کرتے کہا یہ سیاسی حربہ ہے۔ الزامات میں حقیقت نہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق 53 سالہ ڈیپورمریز نے دعویٰ کیا 1980ء میں پالے یونیورسٹی میں پارٹی کے دوران بریٹ نے مجھ پر حملہ کیا جبکہ بریٹ نے الزام کو مسترد کر دیا۔