پسرور: پلاسٹک سرجری کنسلٹنٹ نے طویل آپریشن کے بعد خاتون کی آنکھ میں پیوست لکڑی کا ٹکڑا نکال کر بینائی بحال کردی
پسرور (نامہ نگار) پلاسٹک سرجری کنسلٹنٹ نے طویل آریشن کے بعد خاتون کی آنکھ میں پیوست لکڑی کا ایک انچ کا ٹکڑا نکال کر اس کی بینائی بحال کردی واقعات کے مطابق سیالکوٹ گوجرانوالہ روڈ پر موٹرسائیکل آگے سڑک پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے سے ٹرالی میں موجود سامان میں سے ایک انچ ٹکڑا خاتون کے ابرو کے اندر پیوست ہوگیا دائیں آنکھ نہ صرف بند ہوگئی بلکہ سوزش سے آنکھ کے اوپر ایک بڑا ٹیومر بن گیا ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ کے ڈاکٹرز نے ایکسرے کے بعد کہا کہ خاتون کی آئی برو کی ہڈی ٹوٹ کر آنکھ کے اندر چلی گئی ہے ٹیومر ہٹانے سے آنکھ مکمل طور پر ضائع ہونے کا خدشہ ہے تاہم کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تعینات اسسٹنٹ پروفیسر اور پلاسٹک سرجری کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر افضال احمد باجوہ نے اپنی والدہ کے نام پر قائم ویلفیئر کلینک میں خاتون کا طویل آپریشن کیا۔ خاتون دائیں آنکھ سے دوبارہ دنیا کو دیکھنے کے قابل ہوگئی۔