• news

نوید عالم نے پی ایچ ایف انکوائری کمیٹی کو بیان ریکارڈ کروا دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیدریشن سے برخاست اولمپئین نوید عالم نے پی ایچ ایف انکوائری کمیٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔ پی ایچ ایف کمیٹی نے ڈیڑھ گھنٹہ تک نوید عالم سے پوچھ گچھ کی۔ نوید عالم نے کمیٹی کو تحریری طور پر بھی اپنا بیان جمع کروایا ۔ذرائع کے مطابق نوید عالم نے کمیٹی کے سامنے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے ایشین گیمز میں قومی ٹیم کی شکست پر پی ایچ ایف کی پالیسیوں پر کوئی تنقید نہیں کی بلکہ انہوں نے ٹیم انتطامیہ اور کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ ٹیم کی شکست پر ان کے بیان سے زیادہ سخت ردعمل سیکرٹری شہباز احمد سینئر نے دیا۔ نوید عالم نے موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف بغیر کسی انکوائری کے ان کو عہدے سے ہٹایا گیا جوکہ بالکل غیر قانونی عمل ہے، نوید عالم نے لزامات کے حوالے سے مختلف الزامات کی فہرست بھی کمیٹی کے حوالے کی۔

ای پیپر-دی نیشن