اسد قیصر سے سردار اختر مینگل کی ملاقات، بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے گزشہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل سمیت ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار اختر مینگل سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنا اور صوبے سے پسماندگی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔