چک امرو: بجلی چوروں نے ایس ڈی او گیپکو، فیڈر انچارج اور دیگر ملازمین کو اغوا کرلیا
چک امرو ( نامہ نگار)بجلی چوروں نے ایس ڈی اوگیپکو شکرگڑھ لطیف حسین کو فیڈر انچارج و دیگر ملازمین کے ساتھ اغواء کرلیا تھانہ شاہ غریب کی پولیس نے بازیاب کرایا تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ غریب کی حدود میں موضع نعمت پورایس ڈی او سب ڈویزن نمبر دو شکرگڑھ نے ۔ لائن سپرنٹنڈنٹ نراصف خان ایم آئی محمد جمیل ودیگر ملازمین کے ساتھ مخبری پر موضع نعمت پور چھاپہ مارا تو ٹیوب ویل کو بجلی کے ڈائریکٹ کنڈے لگا کر سرعام بجلی چوری کی جارہی تھی ایس ڈی او نے جب کنڈے اتارنے اور میٹر قبضہ میں لینے کا کہا تو ملزمان سلیم،احسان،طارق،خالد ودیگر مسلح ہو کر آئے اور ملازمین پر تشدد شروع کردیا اور اسلحہ کے زور پر ایس ڈی او سمیت دیگر ملازمین کو اغواء کرکے ایک کمرے میں بند کردیا لائن سپرنٹنڈنٹ نراصف خان نے ون فائیو پر کا ل کی تو پولیس نے آکر انہیںبازیاب کرایا تھانہ شاہ غریب نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔