• news

تعلیم میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری سے ہی قوم آگے بڑھ سکتی ہے،شفقت محمود

اسلام آباد(نا مہ نگار) وفاقی وزیر برائے تعلیم او ر پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیم میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری سے ہی قوم آگے بڑھ سکتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں برطانیہ کے سابق وزیراعظم گورڈن برائون کی انعقاد کردہ کانفرنس میں وفاقی وزیر نے خطاب کیا اجلاس میں دیگر لوگوں میں بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد ،جمہوریہ ملاوی کے صدر آرتھر پیٹر متہاریکا ،عالمی بنک کے صدر جم یانگ اور اقوام متحدہ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری آمنہ محمود نے بھی خطاب کیا، کانفرنس کا مرکزی خیال ’’ تعلیم کے لئے بین الاقوامی سہولت کے ذریعے غیر مفقل انسانی صلاحیت ‘‘ وفاقی وزیر نے کانفرنس میں کہا کہ نئی حکومت پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کی ترجیح سکول سے باہر بچوں کا سکول میں بھیجنا ہے اور ہم اس سلسلہ میں ہر کوشش بروئے کار لائیں گے اور بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں کی حمایت کا خیر مقدم کریں گے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں مالیاتی نظام کا استعمال کرتے ہوئے بجٹ میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تعلیمی سرگرمیوں کی کوئی تقسیم شدہ مالیات نہیں ہیں ۔وفاقی وزیر نے اردن کے وزیر برائے منصوبہ بندی اور بین الاقوامی تعاون ڈاکٹر میری کا میل کاور اور کینیڈا امیگریشن ،پناہ گزین اور شہریت کے وزیر احمد حسین سے ملاقاتیں کیں ۔

ای پیپر-دی نیشن