صدر وینزویلا کی اہلیہ پر امریکہ نے پابندیاں لگا دیں
واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی محکمہ خارجہ نے صدر وینزویلا مادورو نکولس کی اہلیہ اور اس کے قریبی ساتھیوں پر پابندیاں لگا دیں۔ بیان میں کہا گیا سیلیا عدیلہ فلورسی ڈی مادورو سابق اٹارنی جنرل ہیں اور ان کے ساتھیوں نے نکولس کو اقتدار میں رہنے کے لئے مدد کی۔ سیکرٹری خزانہ سٹیون منوچن نے کہا ایسے افراد کو نشانہ بناتے رہیں گے جنہوں نے نکولس کی غیر قانونی دولت کے لئے بطور ماسلک کام کیا ہے۔جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائن میں ٹرمپ نے کولمبین صدر ایوان ڈیوکے سے ملاقات میں کہا وینزویلین فوج جلد صدر نکولس کے اقتدار کا خاتمہ کر دے گی۔