فیسوں میں اضافہ: پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
کراچی (صباح نیوز) پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے سالانہ فیسوں میں پانچ فی صد اضافے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا اور طلبا سے لی گئی اضافی فیسیں بھی واپس کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے والدین کی درخواست پر پرائیویٹ سکولوں کو نہ صرف فیسوں میں پانچ فیصد سے زائد اضافے سے روکا تھا بلکہ اضافی فیس بھی واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے رواں ماہ کی تین تاریخ کو نجی سکولوں کو فیسوں کی مد میں سالانہ پانچ فیصد سے زائد اضافے سے روک دیا تھا۔