• news

زلفی بخاری کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے دوست اور مشیر برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کی بطور معاون خصوصی تقرری چیلنج کردی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ دوہری شہریت کا حامل شخص رکن قومی اسمبلی منتخب نہیں ہو سکتا، معاون خصوصی نے بھی وہی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں جو منتخب رکن اسمبلی کرتا ہے لہٰذا زلفی بخاری کو فوری طور پر کام سے روکتے ہوئے عدالت ان کی تقرری کو کالعدم قرار دے۔ درخواست میں وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ ڈویژن کو فریق بنایا گیا اور کہا گیا ہے کہ جو کام براہ راست نہیں ہو سکتا وہ بلا واسطہ بھی نہیں کیا جا سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن