چیئرمین نیب کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ حکومت پنجاب کے بنک سے زرعی قرضہ لیا وہ واپس کردیا ہے۔ بنک کی آخری قسط جمع کروائی لیکن اس کو ایڈجسٹ نہیں کیا گیا۔ عدالت نے سکیورٹی کیلئے دیئے گئے کاغذات واپس کرنے کا حکم دیا۔عدالتی احکامات کے باجود نیب کی جانب سے عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔درخواست میں استدعا کی گئی عدالت آئین کے آرٹیکل 204 اور توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے۔